ایل پی جی کی قیمتوں نے شہریوں کی کمر توڑ دی

Jul 05, 2026 | 12:15:PM
 ایل پی جی کی قیمتوں نے شہریوں کی کمر توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابوبکرشیخ )لاہور میں سوئی گیس کے کم پریشر اور قلت کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں نے شہریوں کی کمر توڑ دی۔
 حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت 241روپے فی کلو مقررکی گئی ہے مگر شہریوں کو 410 روپے سے 460روپے میں دستیاب ہے۔
لاہورشہر کے کسی بھی علاقے میں ایل پی جی سرکاری قیمت 241روپے فی کلوپردستیاب نہیں ہے اورہردکانداراپنے مرضی کی قیمت وصول کررہاہے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی کے باوجود مہنگائی کم نہ ہو سکی، اشیائے خورونوش بدستور مہنگی
اس حوالے سے دکانداروں کاکہناہے کہ مڈل مین ہمیں ایل پی جی مہنگے داموں فراہم کرتے ہیں،مہنگی ایل پی جی خرید کر سرکاری نرخنامے پر فروخت ممکن نہیں ہے۔