5 جولائی 1977 تاریخ کا سیاہ دن ، عوام کے حقِ حکمرانی پر شب خون مارا گیا:شرجیل میمن

Jul 05, 2026 | 10:52:AM
5 جولائی 1977 تاریخ کا سیاہ دن ، عوام کے حقِ حکمرانی پر شب خون مارا گیا:شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے 5 جولائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے جب عوام کے حقِ حکمرانی پر شب خون مارا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس غیر جمہوری عمل کے نتیجے میں سیاست، معاشرے اور قومی ترقی پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوئے ، آج کا دن آئینی بالادستی، جمہوری تسلسل اور عوامی حقِ رائے دہی کے تحفظ کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد کی، جو پاکستان میں جمہوری اقدار کے فروغ کی تاریخ کا اہم باب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے تلخ تجربات یہ سکھاتے ہیں کہ قومی استحکام اور ترقی کا راستہ جمہوریت، آئین اور قانون کی حکمرانی سے ہو کر گزرتا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق کی علمبردار رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عراقچی کا خامنہ ای کی آخری رسومات میں عالمی وفود کی شرکت پر اظہارِ تشکر

بیان میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان نے جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور سندھ حکومت پارٹی قیادت کے وژن کے مطابق جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی خدمت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔