کراچی سمیت سندھ کے مختلف مقامات پر موبائل فون سروس جزوی طور پر بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)کراچی سمیت سندھ کے مختلف مقامات پر محرم الحرام کی وجہ سے موبائل فون سروس کو معطل کر دیا گیا ہے ، کراچی کے علاقے مٹیاری میں موبائل فون سروس کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
مٹیاری میں سکیورٹی کےپیش نظر موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے ، یوم عاشورہ کے موقعے پرکل سینکڑوں امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس برآمد ہوں گے ، محرم الحرام کے موقع پر کراچی بھر میں پولیس اور رینجرزکی جانب سے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
کشمور میں سیکیورٹی خدشات کے پیشے نظر موبائل نیٹ ورک بند کردیا گیا ہے، تمام موبائل کمپنیوں کے نیٹ ورک جزوی طور معطل ہوگئے۔
بدین میں محرم االحرام کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک بند جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے، موبائل نیٹ ورک 9 اور 10 محرم الحرام کو بند رہے گا، یوم عشورہ کا جلوس کل مرکزی امام بارگاہ کاشانیہُ زنبیہ سے بعد نماز ظہرین برآمد ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں :پشاور؛ ہزار خوانی میں ندی سے بچی کی لاش برآمد