ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا ٹیسٹ میں کتا گھسنے کی ویڈیو وائرل

Jul 05, 2025 | 10:35:AM
ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا ٹیسٹ میں کتا گھسنے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز گراؤنڈ میں کتا گھس آیا۔

 ویسٹ انڈیز کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم گرینیڈا میں کتا گھسنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

کتے کے گراؤنڈ میں داخل ہونے کی وجہ سے کھیل کچھ دیر رکا رہا، ڈرون کیمرہ سے کتے کو گراؤنڈ سے باہر نکالنے کی کوشش کی گئی۔

 واضح رہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 12 رنز بنائے ہیں۔

ویسٹ انڈیز ٹیم پہلی اننگز میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنائے تھے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ میں خطرناک سانپ گراؤنڈ میں آگیا تھا۔

گراؤنڈ میں داخل ہونے والا سانپ خطرناک تھا، جو دیکھنے میں کئی فٹ بڑا تھا، سری لنکا کے گراؤنڈ پر سانپ کے داخلے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔

سری لنکا میں سانپوں کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے، جو کھیلوں کے اکثر مقابلوں میں نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکہ میں پاک ویسٹ انڈیز سیریز ، 1 ٹکٹ کی قیمت میں 2 ٹکٹیں ملیں گی