کیپٹن کرنل شیر خان کا 24 واں یوم شہادت، عسکری قیادت کا خراج عقیدت

Jul 05, 2023 | 00:27:AM
 کیپٹن کرنل شیر خان کا 24 واں یوم شہادت، عسکری قیادت کا خراج عقیدت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  کیپٹن کرنل شیر خان کے 24 ویں یوم شہادت پر عسکری قیادت نے خراج عقیدت پیش کیا۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے 24 ویں یوم شہادت کے موقع پر افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیف کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان کی شاندار قائدانہ صلاحیت اور بے مثال بہادری مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت یقینی بنانے میں ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان نے کٹھن حالات کے باوجود اپنے خون سے دفاع وطن کیلئے جرأت، ثابت قدمی اور حب الوطنی کی لازوال تاریخ رقم کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے بڑی خبر،نااہلی کے باوجود خالد خورشید اپنے عہدے پر قائم رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

بِلا شُبہ کیپٹن کرنل شیر خان کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے۔ پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔