نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار بیجنگ کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار بیجنگ میں پاکستان چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کا 7واں دور مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار 2026 میں چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی اعلیٰ عہدیدار تھے، جو پاکستان چین تعلقات میں باہمی اعتماد اور گہرائی کا مظہر ہے، اس دورے کے دوران پاکستان چین سٹریٹجک ڈائیلاگ میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا گیا، دونوں ممالک نے آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
طاہر حسین اندرابی کامزید کہناتھا کہ تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، صنعت اور رابطہ کاری سمیت مختلف ترقیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی قیادت سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں، پاکستان اور چین نے مشترکہ مفادات، علاقائی استحکام اور مستقبل پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی پی 167 لاہور ضمنی انتخاب؛ تحریک انصاف کا ایک اور بڑا فیصلہ