وزیراعظم کا بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کا دورہ،خالدہ ضیا کے انتقال پراظہار تعزیت

Jan 05, 2026 | 19:04:PM
وزیراعظم کا بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کا دورہ،خالدہ ضیا کے انتقال پراظہار تعزیت
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر تعزیتی کتاب میں پیغام قلمبند کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیر اعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔

 وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے ناظم الامور سے تعزیت کا اظہار کیا، تعزیتی کتاب میں پیغام ریکارڈ کیا اور مرحومہ کی روح کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

  اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے بیگم خالدہ ضیاء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک صاحب بصیرت رہنما اور ایک نامور سیاسی شخصیت قرار دیا جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت کیلئے وقف کردی۔ 

 بیگم ضیاء کو پاکستان اور اسکے عوام کی مخلص دوست و خیر خواہ کے طور پر یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ایک لازوال اور متاثر کن میراث چھوڑی ہے۔

 پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے وزیراعظم نے بیگم خالدہ ضیاء کے اہل خانہ، ان کی پارٹی کے کارکنان اور بنگلہ دیش کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟ اہم خبر آگئی