ایران اور عراق جانے والے زائرین کیلئے خوشخبری!
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لئے اچھی خبر آگئی، رواں ماہ پاکستان سے ایران فیری سروس شروع ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیری سروس ٹرمینل کی سافٹ لانچنگ 8 جنوری کو وفاقی وزیر پورٹ شپنگ کرینگے ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی نجی کمپنی کو فیری سروس کے لئیے لائسنس دیا گیا ہے۔
وفاقی بحری امور وزیر جنید انور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایران عراق اور یمن کے سفرا سے بات کی کہ وہ اپنے ممالک سے فیری سروس چلانے والے ہماری وزارت سے رابطہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے پہلی فیری سروس جلد شروع ہو جائے گی، پی این ایس سی میں انتظامی تبدیلیوں کے حوالے سے جو اچھا کام کرے وہ آگے آئے۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت بات چیت سے مسائل حل کرنا چاہتی ہے: امیر مقام