حکومت بات چیت سے مسائل حل کرنا چاہتی ہے: امیر مقام

امیر مقام نے کہا کہ ہم نے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کئی سیشنز کیے

Jan 05, 2026 | 17:02:PM
حکومت بات چیت سے مسائل حل کرنا چاہتی ہے: امیر مقام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں امیر مقام نے کہا کہ ہم نے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کئی سیشنز کیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہاز شریف خود بی ان چیزوں کی نگرانی کر رہے ہیں، ہم نے معاہدے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رکھا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کی تھی،معاہدے ہر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رکھا ہے، ہم نے مطالبات پر کام کیا، کئی پر عمل درآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی اداروں نے کراچی میں دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا