فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج

Jan 05, 2026 | 13:28:PM
فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔
اسلام آباد پٹوار سرکل میں اراضی کے ریکارڈ میں جعل سازی کا انکشاف ہوا ہے جس پر فیض حمید کے بھائی  نجف حمید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے اسلام آباد میں درج کیس میں سابق حلقہ پٹواری نجف حمید اور ریونیو افسرعبدالظہور کو ملزم نامزد کیا گیا ، ملزمان پر ایک کنال قیمتی زمین بوگس انتقال کے ذریعے ہتھیانے کا الزام ہے،مقدمے میں دھوکہ دہی ، جعلسازی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی دفعات شامل ہیں ۔

 ایف آئی آر کے مطابق نجف حمید نے ایک اور پٹواری کے ساتھ مل کر ایک کنال پلاٹ کی ملکیت تبدیل کی ، جعلی رجسٹری اور بوگس انتقالات کے ذریعے ملزمان نے ایک کنال کے بجائے صرف دس مرلے اراضی منتقل کی ۔
زمین کی فرد ملکیت اور سرکاری ریکارڈ میں جعلسازی 2009 اور 2010 میں کی گئی، ایف آئی اے حکام نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔