کہیں دھند تو کہیں بارش اور برفباری ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

Jan 05, 2024 | 19:46:PM
کہیں دھند تو کہیں بارش اور برفباری ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند نے ڈھیرے جما رکھے ہیں  تو دوسری جانب پہاڑوں کو سفید چادر نے اپنے دامن میں چھپا لیا ہے ، ایسے میں محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا آج رات کے موسم کے حوالے سے کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور  خشک  رہے گا،  اسلام آباد ،  پنجاب،  بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند سموگ چھائے رہے گی، شمال مشرقی و زیریں بلوچستان  اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ 

آئندہ آنے والے دن کیلئے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور  گر دو نواح میں  میں  موسم سرد رہنے اور شدید   دھند چھائے رہنے کا امکان ہے،  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں  موسم سرد رہے گا، بالائی  اضلاع میں  شدید سرد اور مطلع جز وی  ابر آلود رہے گا، چارسدہ ،رشکئی، مردان، نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان اور گردونواح  میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔ 

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سردرہےگا، بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ، قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منگلا،فیصل آباد، جھنگ میں شدید  دھند  سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ،    خان پور،رحیم یار خان میں شدید  دھند  سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، حافظ آباد ، بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غازی خان  اور گر دو نواح میں شدید  دھند  سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شمالی علاقوں میں شدید سرد  اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، مکران کے ساحلی علاقوں میں  ہلکی بارش بوندا باندی ہو سکتی ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جیکب آباد،  موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور اور پڈعیدن میں بح  اور رات کے اوقات میں شدید دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،   کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید  سرد اورخشک رہے گا،  محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران  پنجاب ، خیبر پختونخوا  اور بالائی سندھ   کے میدانی علاقے شدید  دھندکی لپیٹ میں رہیں گےاس لیے شہری محتاط  رہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی میں مزید اضافہ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی