امر خان کو مادھوری ڈکشٹ سے متاثر ہوکر رقص کرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ امر خان کو بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے متاثر ہوکر رقص کرنا مہنگا پڑ گیا۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر امر خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے مشہور گانے ’’چولی کے پیچھے کیا ہے‘‘ پر رقص کیاہے۔
رقص کے دوران انہوں نے گہرے اورنج اور شوکنگ پنک رنگ کا لہنگا چولی پہنا،ان کا رقص سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنتے ہی شدید تنقید کی زد میں آگیا۔
امر خان اس بات کا ذکر کر چکی ہیں کہ وہ ہمیشہ سے مادھوری ڈکشٹ کی مداح رہی ہیں، خاص طور سے ان کے لہنگا چولی اسٹائلز کی،انہوں نے ویڈیو پر لکھا کہ پی او وی، اورنج لہنگا چولی میرے اندر کی مادھوری کی فین کو جگا دیتا ہے۔
@amarkhanofficial Always a Madhuri and lehenga choli fan ❤️⚡️????✨???? .. Wearing Fahad Hussayn @NABILA #amarkhan #trendingvideo #pakistani_tik_tok #dancetiktok #wedding ♬ original sound - Amar khan
یہ بھی پڑھیں:انسٹاگرام پر وائرل انفلوئنسر جڑواں بہنوں کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی
انہوں نے اپنی بولڈ ڈانس ویڈیو خصوصی طور پر ٹک ٹاک پر شیئر کی، تاہم اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے،بعض صارفین نے ان کے لباس کو حد سے زیادہ بولڈ قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ بہن، پاکستان آپ کی اس صلاحیت کو نہیں مان رہا، بھارت چلی جائیں اور اس سے بھی زیادہ بولڈ کپڑے پہنیں۔