آصفہ بھٹو زرداری کا کشمیری خواتین اور نوجوانوں کی ہمت و استقلال کو خراجِ تحسین
پاکستانی نوجوان کشمیری بہن بھائیوں کے حق کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھاتے رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کشمیری خواتین اور نوجوانوں کی ہمت و استقلال کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری خواتین بنیادی حقوق کی جنگ میں فرنٹ لائن پر کھڑی ہیں۔
آصفہ بھٹو زرداری نےیوم یکجہتی کشمیرپر اپنے پیغام میں کہاکہ مقبوضہ وادی میں خواتین کے خلاف تشدد اور جبر کے ذریعے خاموشی مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،کشمیری خواتین دنیا کی طویل ترین مزاحمتی تحریک میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں،پاکستانی نوجوان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے حق کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈکپ تنازع: بنگلہ دیش کا پاکستان کی حمایت پر اظہارِ تشکر
خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ہی ممکن ہے،عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔