ٹی20 ورلڈکپ تنازع: بنگلہ دیش کا پاکستان کی حمایت پر اظہارِ تشکر

Feb 05, 2026 | 15:29:PM
ٹی20 ورلڈکپ تنازع: بنگلہ دیش کا پاکستان کی حمایت پر اظہارِ تشکر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے وزیر برائے نوجوانان و کھیل آصف نذرل نے 2026 کے آئی سی سی  ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی شمولیت سے محرومی کے بعدبنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی  پرپاکستان سے اظہارتشکرکیاہے۔
آصف نذرل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اعلان کے بعد پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنے میچ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ بنگلہ دیش کے حق میں حمایت ظاہر کی جا سکے۔
 انہوں نے وزیرِ اعظم کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیل میں سیاست کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے، اور یہ فیصلہ بنگلہ دیش کے حق میں سوچ سمجھ کر کیا گیا۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے 22 جنوری کو سکیورٹی خدشات کے باعث ورلڈ کپ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور آئی سی سی پر منصفانہ سلوک نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا، بنگلہ دیش کی واپسی کے بعد سکاٹ لینڈ نے ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی، اور سکاٹ لینڈ کا پہلا میچ 7 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایڈن گارڈنز کولکتہ میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا:وزیراعظم شہباز شریف
آصف نذرل نے اس صورتحال کو عالمی کرکٹ میں سکیورٹی، انتظامی شفافیت اور کھیلوں میں غیر جانبداری کے حوالے سے ایک نیا سفارتی پہلو قرار دیا۔