شاہ نواز دھانی پر عمران طاہر کا رنگ چڑھ گیا۔۔۔ ویڈیو وائرل 

Feb 05, 2022 | 23:25:PM
شاہ نواز دھانی، عمران طاہر، نقشے قدم، ویڈیوز سوشل میڈیا، وائرل
کیپشن: ملتان سلطانز کے شاہ نواز دھانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے فاسٹ باﺅلر شاہ نواز دھانی بھی عمران طاہر کے نقشے قدم پر چل پڑے اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے سپنر عمران طاہر وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر مشہور ہیں اوران کی اس حوالے سے بہت سی میمز وائرل ہوتی رہی ہیں،خوش قسمتی سے شاہ نواز دھانی بھی ملتان سلطانز کی ٹیم کا حصہ ہیں اور ان کی عمران طاہر کیساتھ خوب دوستی ہے، چند روز قبل دونوں کی ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں جس میں وہ ایک دوسرے کیساتھ خوش گیپیاں کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلا روزہ کب ؟ محکمہ موسمیات نے عیدوں کے بارے میں بھی بتا دیا
گزارتے وقت کیساتھ ساتھ فاسٹ باﺅلر شاہ نواز دھانی پر عمران طاہر کا رنگ چڑھ گیاہے، وہ بھی وکٹ لینے کے بعد سپنر باﺅلر کی طرح میدان کا چکر لگاتے ہیں اور کرکٹ شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
پاکستان سپر لیگ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے جب آپ عمران طاہر کیساتھ بہت زیادہ گزارتے ہیں تو اس طرح ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سٹیج ڈرامے میں گولیاں چل گئیں۔۔ڈانسر جاں بحق