پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیرآج منایا جارہا ہے 

Feb 05, 2022 | 11:39:AM
آج یوم یکجہتی کشمیر ، منایا جارہا ہے
کیپشن: یوم یکجہتی کشمیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یک جہتی کشمیر منایا جا رہا ہے ۔ کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جگہ جگہ تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہے گا۔۔؟محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی
تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جلسوں اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔تقاریب میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارت خانوں میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی تقاریب منعقد ہورہی ہیں، تقاریب میں بیرون ملک مقیم پاکستانی دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے۔یوم یکجہتی کشمیر کا مقصدمظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے ۔ریلیوں میں شریک افراد اقوام عالم سے مطالبہ کررہے ہیں کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے ۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے