ملک کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے 

Feb 05, 2022 | 09:40:AM
زلزلہ ، پاکستان
کیپشن: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی،پشاور ،مردان ،چارسدہ ، صوابی ، سوات ، گلگت بلتستان، سمیت ملک کے کئی شہرزلزلے سے لرز اٹھے ۔باجوڑ ، لوئردیر، نیلم ،مالاکنڈ ،مینگورہ،شنکیاری،خیبراور شانگلہ میں بھی زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے ۔ملتان ،سرگودھا،جہلم،ڈی آئی خان، سرائے عالمگیر،لاڑکانہ اور سانگلہ ہل میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔لیہ ، بھکر ، کمالیہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان ہے۔زیر زمین زلزلے کی گہرائی 210 کلو میٹر ریکارڈکی گئی۔ پاکستان کے علاوہ بھارت اور افغانستان کے کئی شہروںمیں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔جبکہ مقبوضہ کشمیر کو بھی زلزلے نے لرزا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 28افراد جاں بحق ۔۔۔ 6ہزار 137نئے کیسز ریکارڈ