کورونا وائرس سے مزید 28افراد جاں بحق ۔۔۔ 6ہزار 137نئے کیسز ریکارڈ

Feb 05, 2022 | 09:23:AM
کورونا وائرس ، اضافہ
کیپشن: کورونا وائرس وارڈ کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس سے مزید 28افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 6ہزار 137نئے کیسز ریکارڈکئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا وائرس کے حوالے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے اعداد وشمارجاری کردیئے ۔ این سی او سی کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 63ہزار413افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 6ہزار 137افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔این سی اوسی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9.67فیصد ریکارڈ کی گئی ۔کورونا وائرس سے 1649افراد کی حالت تشویشنا ک ہے جو زیر علاج ہیں ۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سولہ ہزار سے زیادہ افراد عالمی وباسے صحت یا ب ہوچکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی قسط موصول ہوگئی