چالان کرنے پرکار ڈرائیور کی فائرنگ، سب انسپکٹر موٹروے شہید، سپاہی زخمی

May 04, 2024 | 13:27:PM
ہزارہ موٹر وے بیدڑہ انٹرچینج  پر 1500 روپے کا چلان ٹکٹ جاری کرنے  پر ڈرائیور نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر  عامر سواتی شہید  جبکہ سپاہی نوید زخمی ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ہزارہ موٹر وے بیدڑہ انٹرچینج  پر 1500 روپے کا چلان ٹکٹ جاری کرنے  پر ڈرائیور نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر  عامر سواتی شہید  جبکہ سپاہی نوید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور سے مانسہرہ آنے والی مہران کار کا چالان کاٹنے پر پیش آیا جہاں  گاڑی کا چلان کرنے پر ڈرائیور اور موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر کے درمیان توں تکرار  ہوئی، بحث و مباحثے کے دوران ڈرائیور نے گولیاں چلا دی ۔

موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر عامر خان سواتی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے ۔زخمی اہلکار کو کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت محمد خالد کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم کا تعلق مانسہرہ کے علاقے کرکالہ سے ہے۔

مزید پڑھیں:  محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس،سٹیڈیمزکی اپ گریڈیشن پلان کاجائزہ لیا
ڈی پی او شفیع اللہ گنڈہ پور کا کہنا ہے کہ تمام ضروری معلومات حاصل کرلی ہیں گاڑی کوبھی ٹریس کر لیا ہے،ملزمان کی پہچان اور موبائل نمبر بھی حاصل کرلیا ہے۔
پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئےعلاقے کوگھیرے میں لےلیا جبکہ جگہ جگہ ناکہ بندیاں بھی کردی گئی ہے۔