موسم کیسا رہے گا۔۔؟محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

Feb 05, 2022 | 09:55:AM
محکمہ موسمیات، فوگ،بارشیں،ہوائیں
کیپشن: آسمان پر بادلوں کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رواں ماہ مشرقی پنجاب و سندھ میں معمول کے قریب جبکہ شمال و مغربی علاقوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق  ماہ فروری کے دوران فوگ کی صورتحال میں بدستور کمی آئے گی اور مہینے کے آخر تک فوگ کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا اس دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے،درجہ حرارت میں اضافہ و خشک موسم اسلام آباد و لاہور سمیت بڑے شہروں میں قبل ازوقت پولن سیزن کیلئے سازگار ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیاں خریدنے والوں کیلئے بری خبر
 پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ راولپنڈی،مری، چکوال، اٹک، جہلم،منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع جبکہ مری اور گلیات میں بارش کیساتھ برفباری متوقع ہے۔گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال ،لاہور میں ہلکی بارش  جبکہ رات گئے ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن لگ گیا۔۔تعلیمی ادارے کتنے دنوں کیلئے بند؟ طلبا کیلئے اہم اعلان