پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نےسمندر میں یوم یکجہتیِ کشمیر کی تقریب منائی

Feb 05, 2021 | 13:38:PM
پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نےسمندر میں یوم یکجہتیِ کشمیر کی تقریب منائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جانب سے سمندر میں یوم یکجہتیِ کشمیر کی تقریب منائی گئی پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز "دشت" کو پاکستانی اور کشمیری پرچموں سے سجاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر لیفٹینٹ کمانڈر فرخ احمد نے جوانوں سے خطاب بھی کیا ،فرخ احمد نے اپنے  خطاب  میں کہاکہ آج یہاں جمع ہونے کا مقصد ظلم و بربریت کیخلاف کھڑے ہونا ہےدنیا کے نقشے پر1947ء میں پاکستان ابھرا۔کشمیر بنیادی طور پر مسلمان ریاست تھی جس کی 97فیصد آبادی مسلمانوں پر مبنی تھی قدرتی وسائل سے مالا مال اس خطے پر ہندوستان نے قبضہ کیا۔قبائلی علاقوں اور گلگت بلتستان کے غیور مسلمانوں نے جرات کا مظاہرہ کیا اور آزادکشمیر اور گلگت کا علاقہ ان کے قبضے میں نہ جانے دیا۔

یادرہے کہ بھارت کی 9لاکھ فوج بھی کشمیریوں کے جزبہِ حریت کو نہ کم کرسکی2019ء میں بھارت نے اقوام متحدہ کی قرارداد کیخلاف اسے بھارت کا حصہ قرار دیا۔20 لاکھ بھارتیوں کو کشمیر کے ڈومیسائل  دیئے گئے۔مسئلہِ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت استصوابِ رائے پرہے۔پاکستان میری ٹائم سیکورٹی اندرونی اور بیرونی محاذ پر کشمیر کو اجاگر کرتی رہے گی خیال رہے کہ ایک جہاز کا نام کشمیر کے نام پر رکھا گیاہے،اس مشکل گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہیں۔