بابری مسجد کی شہادت کے 33 سال مکمل،تحفظ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے ِپاکستان

Dec 05, 2025 | 22:14:PM
 بابری مسجد کی شہادت کے 33 سال مکمل،تحفظ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے ِپاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)پاکستان نے بابری مسجد کی شہادت کے 33 سال مکمل ہونے پر بیان جاری کردیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ بابری مسجد ہماری اجتماعی یادداشت کا حصہ ہے،6 دسمبر 1992 کا واقعہ آج بھی دکھ اور تشویش کا باعث ہے،بابری مسجد کی تباہی عدم برداشت اور مذہبی تعصب کی علامت ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق مذہبی ورثے کا تحفظ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے،مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو نقصان پہنچانے کے واقعات پر شفاف احتساب ضروری ہے ، کسی بھی عبادت گاہ کی بے حرمتی مذہبی مساوات کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، بابری مسجد کے بعد بھارتی مسلمان مسلسل عدم تحفظ اور ذہنی تکلیف کا شکار ہیں، ہندو انتہا پسند تنظیمیں ریاستی سرپرستی سے اقلیتوں کی مزید گھیٹوزیشن چاہتی ہیں،پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری مسلمانوں کے مذہبی ورثے کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرے،پاکستان اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے ۔ پاکستان نے مطالبہ کیا ہےکہ بھارت تمام شہریوں کے لیے مساوی حقوق اور مذہبی رواداری کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی اور پیوٹن کا پیار بڑھ گیا،بھارت کو روسی تیل کی بندش پر ٹرمپ کو کرارا جواب