نور علی چاکرانی اپنے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

Dec 05, 2025 | 20:41:PM
نور علی چاکرانی اپنے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) سوئی میں علیحدگی پسند رہنماء وڈیرہ نور علی چاکرانی اپنے سو سے زائد ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عوام دوست وژن اور سخت ایکشن کے ثمرات سامنے آ گئے، سوئی میں تاریخی پیش رفت ہو گئی،نور علی چاکرانی اور ساتھیوں نے ریاست پاکستان اور قومی پرچم سے وفاداری کا عہد کیا۔ 

سوئی میں پروقار تقریب، میر آفتاب احمد بگٹی نے ہتھیار ڈالنے والوں کا خیرمقدم کیا،میر آفتاب احمد بگٹی نے کہاکہ پہاڑوں میں موجود دیگر افراد بھی واپس آکر قومی دھارے میں شامل ہوں ۔

ٹاؤن چیئرمین سوئی عزت اللہ امان بگٹی نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے وژن اور امن پالیسی نے لوگوں کا اعتماد بحال کیا، دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات اور عوام دوست پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، 

میر آفتاب احمد بگٹی نے کہاکہ بلوچستان میں دیرپا امن اور ترقی کے سفر میں عوامی تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رپورٹنگ کرتی خاتون پر پرندے کا حملہ،ویڈیو وائرل

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - بلوچستان
ٹیگز: