ویڈیو :رپورٹنگ کرتی خاتون پر پرندے کا حملہ

Dec 05, 2025 | 15:39:PM
ویڈیو :رپورٹنگ کرتی خاتون پر پرندے کا حملہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیوزی لینڈ میں ایک دلچسپ مگر چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، ایک نیوز رپورٹر کو آؤٹ ڈور شوٹنگ کے دوران ایک پرندے نے اچانک چہرے پر آن مارا، یہ لمحہ کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔

32 سالہ جیسیکا ٹائسن آکلینڈ کے بریٹو مارٹ سکوائر میں ایک شوٹنگ سیشن کر رہی تھیں کہ اچانک ایک نیچی پرواز کرنے والے پرندہ اُن کے چہرے سے ٹکرا گیا۔

 ٹائسن نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بس اپنا کام کرنے کی کوشش کر رہے ہوں اور قدرت نے کچھ اور ہی پلان بنا رکھا ہو۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ لگتا ہے سیگل کو ایک نئی عینک کی ضرورت ہے۔

رپورٹر نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور صرف آنکھ کے اوپر ایک ہلکا سا زخم آیا ہے۔

مزید پڑھیں:لاہو ر میں بسنت کب ہوگی، تاریخ سامنے آگئی