بینک آف بلوچستان کے قیام کی منظوری

Dec 05, 2025 | 15:48:PM
 بینک آف بلوچستان کے قیام کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کابینہ نے بینک آف بلوچستان کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سال تک بینک آف بلوچستان کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان بینک کے انتظامی بورڈ کو 100 فیصد میرٹ پر قائم کیا جائے اور بینک کو ہر طرح کے سیاسی دباؤ اور مصلحتوں سے مکمل طور پر آزاد رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست جاری، کونسے بڑے نام شامل ؟

کابینہ اجلاس میں آلودگی کا باعث بننے والے رکشوں اور موٹر بائیکس پر مرحلہ وار پابندی کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ صوبے میں الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں بلوچستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ٹریبونل کے چیئرپرسن کی تقرری کی توثیق کی گئی۔

کابینہ نے برتھ اینڈ ڈیتھ رجسٹریشن ماڈل قواعد 2022 کی منظوری بھی دے دی۔

بلوچستان کابینہ اجلاس میں اقلیتی بہائی کمیونٹی کے لیے اسپیشل میرج ایکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔