خشک سردی یا بارش؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Dec 05, 2023 | 18:56:PM
خشک سردی یا بارش؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی، اس کے علاوہ  پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد  اورخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم  صبح اور رات کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، مردان ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ صوبہ   پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ مری، گلیات اورگردو نواح میں موسم سرد رہے گا، صبح اور رات کے اوقات میں نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معاشی بحالی کا آغاز، روپے نے ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں کو بھی پچھاڑ دیا

رپورٹ کے مطابق  بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا، تاہم  اس دوران شمال مشرقی اضلاع سبی، ہرنائی، کوہلو، لورالائی، ڈیرہ بگٹی، قلات اوربارکھان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ  جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کشمیر  اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔