پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے سے متعلق اسٹیٹ بینک کابڑا اعلان

Dec 05, 2022 | 19:43:PM
پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے سے متعلق اسٹیٹ بینک کابڑا اعلان
کیپشن:  اسٹیٹ بینک(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک نےپرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری مہلت سے متعلق بڑااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی حکومت نے گزٹ نوٹیفکیشن F.No.2(1)IF-III/2010 بتاریخ 23 دسمبر 2021 ء کے ذریعے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹوں کے تبادلے کی آخری تاریخ ایک سال تک بڑھا دی تھی جس کے مطابق  پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ رکھنے والوں کو آخری موقع دیا گیا تھا کہ وہ 31 دسمبر 2022 ء تک ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر پر جا کر ان نوٹوں کو تبدیل کرا لیں۔

 اسٹیٹ بینک نےاب ایک بار پھر زور دے کر کہا گیا ہے کہ نوٹ تبدیل کرانے کی یہ آخری تاریخ ہے، آخری تاریخ کے بعد یہ کرنسی نوٹ ایس بی پی، بی ایس سی کے کاؤنٹرز پر بھی تبدیل نہیں کرائے جا سکیں گے اور اس طرح ان کی قدروقیمت ختم ہو جائے گی، عوام سے درخواست ہے کہ اگر پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ ان کے پاس ہیں تو وہ اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

ایس بی پی، بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر سے انہیں 31 دسمبر 2022 ء تک تبدیل کرائیں تاکہ بچت کئے ہوئے ان نوٹوں کی قدروقیمت محفوظ بنائی جاسکے۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے سال 2005 سے 2008 کے دوران 10،50،100 اور 1ہزار کے چھوٹے اور نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کا اجراء کیا تھا۔ اس کے بعد مارکیٹ سے مرحلہ وار پرانے کرنسی نوٹ واپس لینے کا سلسلہ شروع کیا گیا اور یکم دسمبر 2016 کے بعد پرانے اور بڑے نوٹوں میں لین دین کو مکمل طور پر ختم کردیا گیاتاہم اب لگ بھگ 6 سال بعد اسٹیٹ بینک نے پرانے نوٹ رکھنے والے افراد کو ایک آخری موقع فراہم کیا ہے اور انہیں دو ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ اگر آپ کے پاس بھی پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ موجود ہیں تو اس نادر موقع سے ضرور فائدہ اٹھا لیں۔