نائیجیریا میں مسلح ملزموں کا مسجد پر حملہ، 19 افراد کو اغوا کرلیا

Dec 05, 2022 | 18:29:PM
مسلح ملزموں , مسجد, حملہ، 19 افراد, اغوا,نائیجیریا
کیپشن: کرائم سین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نائیجیریا کے شمال مغربی گاؤں میغام جی میں مسلح حملہ آوروں نے مسجد پر حملہ کردیا اور19 افراد کو اغوا کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے دن عصر کی نماز کے دوران مسلح ملزموں نے مسجد پر حملہ کیا، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزموں نے امام مسجد اور ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کیا جبکہ 19 افراد کو اغوا کرلیا، 6 مغویوں کو رہا کروا لیا گیا ہے جبکہ دیگر 13 کی رہائی کیلئے کوشش جاری ہے۔

عموماً مغویوں کو تاوان وصولی کے بعد رہا کر دیا جاتا ہے، جرائم پیشہ افراد روگو جنگل میں پناہ لیتے ہیں، یہ جنگل چار ریاستوں پر محیط ہے۔

وسطی اور شمال مغربی نائیجیریا میں جرائم پیشہ گروہ مویشی چوری، اغوا برائے تاوان اور سامان لوٹنے کے بعد گھروں کو آگ بھی لگادیتے ہیں،پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے کہ جرائم پر قابو پا لیں۔