شاہ رخ خان سعودی عرب کیا کرنے گئے؟

بالی ووڈ کے شاہ ،شاہ رخ خان ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں،چند روز قبل ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ بیت اللہ میں احرام میں نظر آئے۔دراصل سعودی عرب میں وہ کیا کررہے ہیں؟

Dec 05, 2022 | 10:37:AM
بالی ووڈ ,شاہ رخ خان,سعودی عرب, عرب نیوز , بیت اللہ ,شوٹنگ
کیپشن: (فائل فوٹو)شاہ رخ خان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے شاہ ،شاہ رخ خان ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں،چند روز قبل ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ بیت اللہ میں احرام میں نظر آئے۔دراصل سعودی عرب میں وہ کیا کررہے ہیں؟


عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شہر نیوم میں پہلی انڈین فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ مکمل ہوئی ہے جس میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کام کیا ہے۔ اس بات کا اعلان اتوار کو جدہ میں جاری ریڈ سی فلم فیسٹیول میں کیا گیا۔

شاہ رخ خان نے فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے سعودی عرب کی وزارت ثقافت کا شکریہ ادا کیا۔کہا کہ میں شوٹنگ کے لیے اتنی شاندار جگہ مہیا کرنے اور گرمجوشی سے میزبانی کرنے پر سعودی وزارت ثقافت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ضرور پڑھیں :اُروشی روٹیلا نے ریشبھ پنت کے معاملے پر خاموشی توڑ دی
شاہ رخ خان نے نیوم میں فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد عمرہ ادا کیا اور ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کو فلمی دنیا میں خدمات کے اعتراف میں اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)