سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کا قتل ۔۔۔پولیس تحقیقات میں حیران کن انکشافات

Dec 05, 2021 | 16:15:PM
سیالکوٹ فیکٹری منیجر قتل
کیپشن: سیالکوٹ میں لوگوں کا ہجوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیالکوٹ میں سری لنکن شہری اور فیکٹری منیجرپریانتھا کمارا قتل کیس کی تحقیقات میں پولیس نے نئے انکشافات کئے ہیں۔
 پولیس تحقیقات کے مطابق جب اہلکار فیکٹری میں داخل ہوئے تو اس وقت ہجوم فیکٹری مالک پر بھی تشدد کر رہا تھا۔پولیس نے بتایا کہ پریانتھا کمارا پر حملہ کرنے والے ہجوم کے پاس پیٹرول کی بوتلیں تھیں۔
پولیس کے مطابق ہجوم نے منیجر کی گاڑی کی توڑ پھوڑ بھی کی ۔پولیس نے بتایا کہ مقتول منیجر کی لاش باہر نکالنے کے بعد ملزموں نے فیکٹری کو آگ لگانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔پولیس نے بتایا کہ ہجوم کی جانب سے پولیس پارٹی پر بھی پیٹرول پھینک کر آگ لگانے کی دھمکی دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ سیالکوٹ۔سری لنکن شہری کی میت کب روانہ کی جائے گی؟