سلمان خان کی وجہ سے زندگی مشکل۔۔بہنوئی نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

Dec 05, 2021 | 16:02:PM
سلمان خان کی وجہ سے زندگی مشکل
کیپشن: سلمان خان ،بہنوئی بہن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ سٹارسلمان خان کے بہنوئی اور اداکار  آیوش شرما دبنگ خان کی بہن سے شادی کے بعد  پیش آنے والی مشکلات زبان پر لے آئے۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئےانٹرویو میں آیوش شرما نے انکشاف کیا کہ  بدقسمتی سے میری زندگی ایسی ہے جسے آپ ایک چھوٹی سی سرگرمی لے سکتے ہیں، اگر میں کار خریدوں  تو کہا جاتا ہے کہ اوہ! یہ کار سلمان خان نے دلائی ہے، میں کچھ بھی کروں  تو کہا جاتا ہے کہ یہ سلمان خان کی وجہ سے ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ارطغرل غازی کی گونچاگل نے شادی کرلی۔۔دولہا کون؟

 سلمان خان بہنوئی آیوش شرما نے مداحوں سے شکوہ کرتے ہوئے  واضح کیا کہ ایسے ہی آوارہ گردی نہیں کرتا میرے پاس بھی پیسے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ  اب انہوں نے بھی ہر تنقید کو گلے لگانا سیکھ لیا ہے کیونکہ وہ ان تنقیدوں کو اپنی بہتری کے طور  پر لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نورافتیحی نےحجاب کیوں پہنا؟
 اداکار کے مطابق منفی تنقید سے انسان میں صحت مند جذبے پیدا ہوتے ہیں اور مجھے اب  ہر تنقید پر خوشی ہوتی ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں بہت جلد ان تمام باتوں کو غلط ثابت کر دکھاؤں گا۔
 یہ بھی پڑھیں:بارش اور برفباری شروع۔۔محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی