خیبر پختونخوا میں کورونا نے ایک اور مسیحا کی زندگی گل کردی

Dec 05, 2020 | 23:11:PM
خیبر پختونخوا میں کورونا نے ایک اور مسیحا کی زندگی گل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث میں ایک اور ڈاکٹر شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر انور علی شاہ بنوری کورونا کے باعث نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، ڈاکٹر انور علی شاہ خیبر میڈیکل کالج میں بائیو کیمسٹری کے پروفیسر تھے،خیبرپختونخوا میں کورونا کے باعث شہید ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد 26 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوامیں 24گھنٹوں میں کوروناکے537کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ 328مریض صحت یاب ہو گئے، کوروناسے پشاورمیں 24گھنٹوں کے دوران 4افرادجاں بحق ہوئے،پشاورمیں24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے267 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاورمیں کوروناکیسز کی تعداد18 ہزار698 ہوگئی ۔