بنی گالا میں چھپے کورونا کو بھگا کر دم لیں گے، رانا ثنا اللہ

Dec 05, 2020 | 18:24:PM
بنی گالا میں چھپے کورونا کو بھگا کر دم لیں گے، رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ 13دسمبر کو لاہور میں جلسہ ضرور ہوگا، آپ کورونا سمیت جہاں مرضی چھپیں، ہم بنی گالا میں چھپے کورونا کو بھگا کر دم لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ سپیشل کورٹس سے کسی کو انصاف نہیں مل سکتا، یہ لوگ ارشد ملک جیسے جج تیار کرتے ہیں،لیگی رہنما نے کہاکہ یہ لوگ پوری دنیا میں میری ایک روپے مالیت کی جائیداد منظرعام پر نہیں لا سکے، میرا قومی اسمبلی کا اکاؤنٹ تک منجمد کردیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے فیصلے پر اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر عمل کیا جائے گا۔