کوئی بدتمیزی نہیں کی، نوین نے مجھے غدار کہا، محمد عامر

Dec 05, 2020 | 15:47:PM
 کوئی بدتمیزی نہیں کی، نوین نے مجھے غدار کہا، محمد عامر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پالستان کے فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ افغان بولر  نوین الحق نے انہیں غدار کہا اور 5 برس کے لئے جیل جانے کی بات کی۔

  تفصیلات کے مطابق سری لنکا پریمیئر لیگ میں شریک پاکستانی لیفٹ ہیندفاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ میں نے گذشتہ دنوں دوران میچ افغان بولر نوین الحق سے کوئی بدتمیزی نہیں کی تھی، وہ جھوٹ بول رہا ہے، میں نے اس کے یا افغانستان سے متعلق کوئی منفی بات نہیں کی تھی بلکہ الٹا اس نے دوران بولنگ مجھے اکسانا چاہا۔

محمد عامر نے بتایا کہ نوین الحق نے مجھے غدار کہا اور یہ بھی کہا کہ مجھے 5 برس کے لئے جیل جانا چاہیے تھا۔ افغان بالر اپنے باتوں سے مجھے اکسانے کی کوشش کرتا رہا۔