جڈیجا اسٹارک کے باؤ نسر سے زخمی، باقی میچوں سے باہر

Dec 05, 2020 | 09:52:AM
جڈیجا اسٹارک کے باؤ نسر سے زخمی، باقی میچوں سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا  آسٹریلیوی فاسٹ بالر مچل اسٹارک کی باؤنسر   لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ، وہ ٹی ٹونٹی سیریز کے دیگر2 میچوں میں حصہ نہیں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے رویندرا جڈیجا مچل اسٹارک کی باؤنسر   لگنے سے شدید زخمی  ہوگئے ،پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے آخری اوور میں آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل اسٹارک کی باؤنسر رویندرا جڈیجا کے سر میں لگی تھی جس کے باعث اب وہ سیریز کے دیگر میچز میں بھارت کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

  بھارتی کرکٹ بورڈ  کے مطابق رویندرا جڈیجا کو نگرانی میں رکھا جائے گا اور  اگر ضرورت محسوس کی گئی تو انکے مزید اسکین کئے جائیں گے۔ابتدائی طور پر جڈیجا کی چوٹ سے متعلق تشخیص ہوگئی ہے جس کے بعد اب وہ سیریز کے باقی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 11 رنز سے ہرا دیا تھا۔ میچ میں رویندرا جڈیجا نے 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔