سندھ میں کم از کم ماہانہ اجرت 43 ہزار روپے مقرر، کابینہ نے منظوری دیدی

Aug 05, 2026 | 18:16:PM
سندھ میں کم از کم ماہانہ اجرت 43 ہزار روپے مقرر، کابینہ نے منظوری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں محنت کشوں کی کم از کم اجرت میں 7.5 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نئی کم از کم اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا،کابینہ کے فیصلے کے مطابق غیر ہنر مند مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے سے بڑھا کر 43 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔ اس کے ساتھ نیم ہنر مند، ہنر مند اور اعلیٰ ہنر مند کارکنوں کی اجرتوں میں بھی مناسب اضافے کی منظوری دی گئی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نئی اجرتوں کا اطلاق سندھ بھر کے تمام نوٹیفائیڈ صنعتی اور تجارتی اداروں پر ہوگا تاکہ مقررہ اجرتی نظام پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سندھ حکومت محنت کشوں کی فلاح اور انہیں بہتر معاشی تحفظ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مزدوروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے مختلف اصلاحاتی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔

صوبائی کابینہ نے اجلاس کے دوران صحت، انصاف اور محنت کشوں کی فلاح سے متعلق اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں :  سکولوں میں ہفتے کوتعطیل اورتدریسی اوقات ایک گھنٹہ بڑھانے کا فیصلہ