گرمیوں کی چھٹیاں ختم: مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سنٹر فار آٹزم میں تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز

Aug 05, 2026 | 10:00:AM
گرمیوں کی چھٹیاں ختم: مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سنٹر فار آٹزم میں تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)گرمی کی تعطیلات کے اختتام پر مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سنٹر فار آٹزم میں خصوصی بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا،اس موقع پر بچوں کی واپسی پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ڈی جی سپیشل ایجوکیشن لیفٹیننٹ (ر) شعیب خان جدون نے ادارے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور تدریسی و تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، انہوں نے اساتذہ اور طلبہ سے بھی ملاقات کی اور تعلیمی ماحول کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر ڈی جی سپیشل ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے کہا کہ آٹزم کا شکار ہر بچہ ہماری توجہ، محبت اور معیاری تعلیم کا مستحق ہے اور ادارے میں انہیں بہترین تعلیمی اور تربیتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یوم استحصال کشمیر پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’ آزادی ‘‘ جاری

لیفٹیننٹ (ر) شعیب خان جدون نے کہا کہ اساتذہ خصوصی بچوں کی تعلیم، تربیت اور بہتر نشوونما پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جبکہ مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سنٹر فار آٹزم ہر خصوصی بچے کو بااعتماد، بااختیار اور معاشرے کا فعال فرد بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔