مکیش امبانی کا گھرانہ کس خاص نسل کی گائے کا دودھ استعمال کرتا ہے؟

Aug 05, 2025 | 12:54:PM
مکیش امبانی کا گھرانہ کس خاص نسل کی گائے کا دودھ استعمال کرتا ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بھارت کے امیر ترین  بزنس مین مکیشن امبانی دنیا بھر میں اپنی لگژری لائف کی وجہ سے بھی شہ سرخیوں میں رہتے ہیں اب ان کے گھر میں  استعمال ہو نے والے دودھ  کی قیمت نے شہریوں کو حیران کر دیا ۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کے  امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی  حتیٰ کہ ان کی اہلیہ نیتا امبانی،  بیٹے آکاش امبانی، اننت امبانی، بہوئیں شلوکا اور رادھیکا مرچنٹ  سب سے زیادہ دودھ دینے والی گائے کی نسل ہولسٹین فریزین سے حاصل کیا گیا دودھ استعمال کرتے ہیں جب کہ  یہ دودھ بھارت کے شہر پونے سے منگوایا جاتا ہے۔

 بھارتی میڈیا  کے مطابق مکیش امبانی کا پورا گھرانہ اسی گائے سے حاصل کیا گیا دودھ پیتا ہے، اس نسل کی گائے پونے میں پالی جاتی ہیں اس ڈیری میں 3000 سے زیادہ گائیں موجود ہیں اور جو بات حیران کن ہے وہ یہ کہ اس ڈیری میں ایک لیٹر دودھ کی قیمت تقریباً بھارتی 152 روپے فی کلو  ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہولسٹین فریزین نسل کی گائیو ں کو ایک پرتعیش ماحول میں پالا جاتا ہے، ان گائیوں کی پر تعیش زندگی کی بات کریں تو انہیں ربڑ سے بنے خصوصی گدوں پر آرام کروایا جاتا ہے جب کہ انہیں پینے کیلئے آر او پانی دیا جاتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا، بڑے رہنما کی سیٹ خطرے میں پڑ گئی

رپورٹ میں اس نسل کی گائے کی خاصیت پر بات کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پیدائش کے وقت  ایک صحت مند بچھڑے کا وزن 40 سے 50 کلو گرام یا پھر اس سے زائد ہوتا ہے جب کہ ایک ہولسٹین گائے کا وزن  680 سے 770 کلوگرام تک ہوتا ہے۔

 اس   نسل کی گائے میں روزانہ 25 سے 30  لیٹر دودھ دینے کی صلاحیت ہوتی ہے، سالانہ پیداوار 8,000 سے 12,000 لیٹر تک ہو سکتی ہے جبکہ کچھ بہترین دیکھ بھال میں یہ 15,000 لیٹر سے زیادہ بھی دودھ دے سکتی ہے۔

 میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ  اس نسل کی گائے سے حاصل کیا گیا  دودھ نہ صرف A1 اور A2 بیٹا کیسین (پروٹین)  سے بھرپور ہوتا ہے بلکہ پروٹین، میکرونیوٹرینٹس، مائیکرو نیوٹرینٹس، ضروری چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس جیسے غذائی اجزا سے بھی مالا مال ہوتا ہے۔