مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا وقت تبدیل 

Aug 05, 2023 | 00:32:AM
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا وقت تبدیل 
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا وقت تبدیل ہو گیا،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج صبح گیارہ بجے پی ایم ہاؤس میں ہو گا ۔
اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ،ساتویں مردم شماری کے نتائج اجلاس میں پیش کئے جائیں گے ،پہلی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 وزارت منصوبہ بندی اجلاس میں منظوری کیلئے رکھی جائے گی ،اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز شریک ہوں گے ۔
وفاقی وزرابھی اجلاس میں مدعو کئے گئے ہیں ،اجلاس میں مردم شماری کے حوالے سے اہم فیصلے لئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف برانڈ کی دکان میدان جنگ بن گئی، خریدار گتھم گتھا، ویڈیو وائرل