اداکارہ مایا علی کا معروف گلوکار کے گانے پر ڈانس

Aug 05, 2021 | 11:11:AM
اداکارہ مایا علی کا معروف گلوکار کے گانے پر ڈانس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معروف اداکارہ مایا علی کی میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کے ساتھ کیے گئے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر نے ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا  پر  شیئر کر دی۔

ویڈیو میں انہیں اداکارہ مایا علی کے ساتھ معروف گلوکار عاطف اسلم کے گانے’ ان دنوں ‘پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں بابر ظہیر نے کیپشن درج کرتے ہوئے بتایا کہ کئی سالوں بعد مایا علی کے ساتھ ڈانس کیا، اسی طرح ہم نے اپنے پسندیدہ سپر اسٹار کے گانے سے دن کا  آغاز کیا۔

میک اپ آرٹسٹ کی ویڈیو پر اداکارہ مایا علی کی جانب سے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے،دوسری جانب بابر ظہیرکی ویڈیو کو انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر شیئر کیا گیا جس کو صارفین بہت پسند کررہے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    مائرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت،ملزم کاڈی این اے میچ کرگیا