خیبر پختونخوا کابینہ کا تیسرا اجلاس ، ٹی ایم ایز کو خود کفیل بنانے کا پلان طلب کر لیا گیا

Apr 05, 2024 | 22:06:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا تیسرا اجلاس،  کابینہ نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریش کو تنخواہوں اور پینشنز کی مد میں سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔ 

تفصیلا ت کے مطابق کے پی کے کابینہ  اجلاس میں اراکین کے علاوہ چیف سیکرٹری اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی ،کابینہ نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریش کو تنخواہوں اور پینشنز کی مد میں سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ٹی ایم ایز کو مالی طور پر خود کفیل بنانے کے لئے 15 دنوں میں قابل عمل پلان ترتیب دینے کی ہدایت کر دی ،آمدن میں اضافے کے لئےٹی ایم ایز کی جائیدادوں کا بہتر استعمال یقینی بنایا جائے۔ 

 علی امین گنڈ اپور نے کہا کہ اداروں کو با اختیار بنانے کیلئے ایسٹ منیجمنٹ کمیپنی کا قیام عمل میں لایا جائے،  ٹی ایم ایز کی جائیدادوں کی موجودہ لیز پالیسی سمیت قوانین میں ضروری ترامیم کئے جائیں،  ٹی ایم ایز کی جائیدادوں پر غیر قانونی طور پر قابض لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،  ان جائیدادوں کے کرایوں میں موجودہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق اضافہ کیا جائے، ان جائیدادوں سے متعلق عدالتی مقدمات کو موثر انداز میں لڑنے کے لئے لیگل ٹیموں کو مستحکم کیا جائے، صوبے کے تمام اضلاع میں منڈیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

 صوبائی کابینہ نے سپنکئی کیڈٹ کالج کو سپلیمنٹری گرانٹ کی فراہمی کی اصولی منظوری دے دی،کیڈٹ کالج سپنکئی اور وانا میں زیر تعلیم شہداء کے بچوں کو خصوصی سکالرشپ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں،  کابینہ نے رواں مہینے کے کرنٹ اخراجات کی انتظامی منظوری بھی دیدی۔

یہ بھی پڑھیں : نامور عالم دین انتقال کر گئے