’ملک جہنم میں جا رہا ہے‘ 

Apr 05, 2023 | 11:30:AM
’ملک جہنم میں جا رہا ہے‘ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت میں پیشی کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے،انہوں نے اپنی گرفتاری پر کہا ہے کہ میرا  واحد جرم یہ  ہے کہ میں نے اپنی قوم کو ان لوگوں سے بے خوفی سے بچایا ہے جو اسے تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

سابق امریکی صدر  ایک پورن فلمی  اداکارہ کو منہ بند رکھنے کے لیے پیسے دینے کے الزامات سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے مین ہٹن کی عدالت پہنچے جہاں وہ خاموش رہے۔ ٹرمپ پر 34 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عدالت نے ان پر 1.22 لاکھ ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ یہ رقم  پورن فلمی اداکارہ  اسٹورمی ڈینیئلز کو دی جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جانشین جو بائیڈن پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک جہنم میں جا رہا ہے۔

ضرور پڑھیں :جے آئی ٹی نے عمران خان کو آج پھر طلب کرلیا

اپنے فلوریڈا کے گھر  سے اپنے حامیوں اور میڈیا سے خطاب کر تے ہوئے  کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ امریکہ میں ایسا کچھ ہو سکتا ہے ،میرا  واحد جرم یہ  ہے کہ میں نے اپنی قوم کو ان لوگوں سے بے خوفی سے بچایا ہے جو اسے تباہ کرنا چاہتے ہیں۔