موبائل فونز کی مقامی پیدوار میں اضافہ،درآمدی موبائل فونز کی تعداد بھی بڑھ گئی

Sep 04, 2025 | 21:26:PM
موبائل فونز کی مقامی پیدوار میں اضافہ،درآمدی موبائل فونز کی تعداد بھی بڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں رواں سال نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔جنوری سے جولائی 2025 تک ملک میں 18.95 ملین یونٹس موبائل فونز تیار کئے گئے،  گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 17.83 ملین یونٹس تیار ہوئےتھے۔

ٹاپ لائن ریسرچ کی جاری کردہ رپورٹ میں موبائل فونز کی مقامی پیداوار کے حوالے سے جو اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں، ان کےمطابق  صرف جولائی کے مہینے میں ہی 3.59 ملین مقامی موبائل فونز تیار کیے گئے، جو اس صنعت کی ترقی اور بڑھتی ہوئی ملکی ڈیمانڈ کی عکاسی کرتا ہے۔اس کے علاوہ  درآمد شدہ موبائل فونز کی تعداد رواں سال کے پہلے سات ماہ میں 1.03 ملین یونٹس رہی، جو پچھلے سال اسی مدت کے دوران ایک ملین یونٹس تھی۔ اس طرح درآمدی موبائل فونز کا رجحان تقریباً جمود کا شکار رہا ہے۔ماہرین کے مطابق مقامی پیداوار میں اس اضافے کی بنیادی وجہ حکومت کی پالیسیوں، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور پاکستان میں اسمبلنگ پلانٹس کی تعداد میں اضافے کو قرار دیا جا رہا ہے۔ مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے موبائل فونز نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں بلکہ درآمدی بل میں کمی لا کر ملکی معیشت پر مثبت اثر ڈال رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو پاکستان جلد موبائل مینوفیکچرنگ کے شعبے میں خطے کے اہم ممالک میں شمار ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 18سالہ لڑکا سیلفی بناتے اور24 سالہ جوان سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق