جناح ہاؤس حملہ کیس:بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شیر شاہ کی ضمانت منظور

Sep 04, 2025 | 12:19:PM
جناح ہاؤس حملہ کیس:بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شیر شاہ کی ضمانت منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شیر شاہ کی ضمانت منظورکرلی۔

انسداد دہشت گردی کے جج منظرعلی نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم شیر شاہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے رہائی کیلئے ایک لاکھ کے ضمانتی جمع کرانے کا بھی حکم دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج کی افسوسناک خبر،مسلح موٹر سائیکل سواروں کا وار چل گیا،ممتاز عالم دین دنیا چھوڑ گئے
ملزم کے وکیل رانا مدثر عمر اور عدنان کلار ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے،وکیل رانا مدثر نے کہاکہ اس مقدمہ پر ابھی تک ملزم کی حد تک چالان نہیں آیا ،ٹرائل نہ جانے کب شروع ہو لہٰذا لامحدود وقت تک ملزم کو قید نہیں رکھا جا سکتا ،ملزم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ،ملزم کسی ہنگامہ آرائی میں ملوث نہیں ، ایسے ملزمان جن پر شیر شاہ سے زیادہ سنگین الزامات تھے انہیں ضمانت دے دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:جناح ہاؤس حملہ کیس: شاہ ریز خان کی ضمانت کی درخواست منظور
 وکیل نے مزیدکہاکہ شیرشاہ پر ایسا کوئی الزام نہیں کہ اس نے توڑ پھوڑ کی ہو ،صرف ایک ملزم کی نشاندہی پر کسی دوسرے کو ملوث نہیں کیا جا سکتا ۔
علیمہ خانم سمیت پی ٹی آئی کے رہنما سماعت کے دوران عدالت میں موجود تھے۔