ایس سی او کانفرنس نے مغرب کو پریشان کردیا، فن لینڈ کے صدر کا امریکا اور یورپ کو اہم پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فن لینڈ کے صدر ایلکس اسٹب نے چین میں غیر مغربی ممالک کے اجتماع کو مغربی ممالک کے اتحاد کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیا۔
فن لینڈ کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ چین میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس مغرب کے اتحاد کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے یورپی ساتھیوں اور خاص طور پر امریکا سے کہوں گا کہ اگر ہم نے جنوبی دنیا اور خاص طور پر بھارت کے لیے زیادہ پُروقار پالیسی نہ اپنائی تو ہم یہ کھیل ہار جائیں گے۔
واضح رہے کہ چین میں ہونے والی دو روزہ ایس سی او کانفرنس کا آغاز 31 اگست کو ہوا تھا جس میں روس کے صدر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت 20 ممالک کے سربراہان شریک ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:جزیرہ ہوائی کا کیلاویا آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا، لاوا 100 فٹ تک بلند
اسی سی او کانفرنس کے بعد بدھ کے روز چین نے جاپان پر فتح کی یاد میں تاریخی پریڈ منعقد کی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، روسی صدر پیوٹن، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور ایرانی صدر سمیت دیگر ممالک کے سربراہان شریک ہوئے۔
جشن فتح کی تقریبات میں تیانمن اسکوائر پر 45 فارمیشنز کے دستوں کی پریڈ اور جدید ترین ہتھیاروں کی نمائش کی گئی۔