اسحاق ڈار کا افغان وزیرِ خارجہ امیر متقی سے ٹیلیفونک رابطہ

Sep 04, 2025 | 00:54:AM
اسحاق ڈار کا افغان وزیرِ خارجہ امیر متقی سے ٹیلیفونک رابطہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لیے 105 ٹن امداد روانہ کر دی، ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے افغان وزیرِ خارجہ امیر متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

دورانِ گفتگو اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں برادر افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے پاکستان کی جانب سے دلی تعزیت اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے لیے 105 ٹن امداد روانہ کر دی، امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیاء، ادویات، ٹینٹ، کمبل اور میٹس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :شہباز شریف سیلابی صورتحال پر فکرمند،چیئرمین این ڈی ایم اے کو چین سے فون کرکے بریفنگ لی