وزیراعظم نے سپیشل انوسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے حوالے سے کل اہم اجلاس طلب کر لیا 

Sep 04, 2023 | 23:22:PM
وزیراعظم نے سپیشل انوسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے حوالے سے کل اہم اجلاس طلب کر لیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیر اعظم نے سپیشل انوسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے حوالے سے کل اہم اجلاس طلب کر لیا  ہے، معاشی پلان  کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع کیے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  نگراں وزیر اعظم  انوارالحق کاکڑ  کی زیرصدارت سپیشل انوسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے اجلاس  میں  وزیر خزانہ ،وزیر صنعت و تجارت، وزیر منصوبہ بندی ،وزیر داخلہ، وفاقی سیکرٹریز، ڈی جی ایس آئی ایف سی اور معاون خصوصی جہانزیب شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نگراں وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس

 اجلاس میں ایس آئی ایف سی عملدرآمد سے متعلق جائزہ رپورٹ پیش کی جائے گی، وزارت کامرس کی جانب سے طے شدہ اہداف پر بریفنگ دی جائے گی  اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے وزارت داخلہ بھی اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔