شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کی ٹیلیفونک گفتگو، پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدر جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو،دونوں رہنماؤں کا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال.مولانا فضل الرحمن نے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے سراہا.
مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی سعادت نصیب ہونا قابل مسرت ہے. دونوں رہنماؤں کی مشرق وسطی اور غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو. گفتگو میں غزہ میں مستقل امن اور پاکستان کے امن کی کوششوں میں اہم کردار پر بھی تبادلہ خیال ہوا. وزیرِ اعظم نےکہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کیلئے نہ صرف ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہا ہے بلکہ آئندہ بھی انکا ساتھ دیتا رہے گا.گفتگو میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے حماس کے بیان کو خطے میں امن کی راہ ہموار کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا نادر موقع قرار دیا گیا. غزہ میں جنگ بندی سے معصوم و نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام اور فلسطینی ریاست کے قیام کا دیرینہ خواب پائہ تکمیل کو پہنچے گا. وزیر اعظم نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن خطے کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے.
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کا مانچسٹر میں آج رات بڑا مقابلہ