پاکستان اور بھارت کا مانچسٹر میں آج رات بڑا مقابلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) پاکستان انڈیا پھر آمنے سامنے ،مانچسٹر میں باکسرز کا ڈبلیو بی سی والٹر ویٹ ٹائٹل کیلئے بڑا مقابلہ ہونیوالا ہے، ٹائٹل کے لیے فائنل کا تگڑا مقابلہ آج پاکستان اور انڈیا کے مابین ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا نوجوان باکسر محمد علی بھارت کے باکسر ایندر بسی کے خلاف میدان میں اترے گا،مقابلہ رات پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ہوگا،محمد علی کی پاکستانی عوام سے سپورٹ اور دعاؤں کی اپیل ہے۔محمد علی کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ سے ہے۔
نوجوان باکسر محمد علی کا کہنا ہے کہ آج میرے لیے بہت بڑا دن ہے،محنت اور ماں باپ کی دعاؤں سے فائنل تک پہنچا ہوں،تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے اس بڑے مقابلے میں دعاؤں سے میرا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:جو ہر بات پر ’’مرسُو مرسُو‘‘کرتے وہ صوبائیت کارڈ کھیل رہے ہیں، عظمی بخاری کا پیپلز پارٹی پر ڈرون اٹیک