بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہورہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کے خلاف درخواست 7 اکتوبر کو سماعت کے لئے مقررہوگئی۔
جسٹس فاروق حیدر امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
عدالت نے درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے.
یہ بھی پڑھیں:امیر بالاج قتل کیس:سی سی ڈی نے لاہور پولیس سے تفتیش مانگ لی
پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد ادریس رفیق اوروفاقی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سردار امیر حمزہ ڈوگر پیش ہوں گے۔